ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / ممبئی پولس میں 1137اسامیوں پر بھرتی کا اعلان؛ جمعیۃ علماء نے مسلم نوجوانوں سے کی، حصہ لینے کی اپیل

ممبئی پولس میں 1137اسامیوں پر بھرتی کا اعلان؛ جمعیۃ علماء نے مسلم نوجوانوں سے کی، حصہ لینے کی اپیل

Tue, 20 Feb 2018 15:08:13    S.O. News Service

ممبئی ۲۰؍ فروری  (ایس او نیوز) دنیا بھر میں مشہور ممبئی پولس نے اپنے محکمہ میں ۱۱۳۷؍ اسامیوں کی بھرتی  کے لئے عرضیاں  طلب کی  ہیں اور اس تعلق سے اپنی ویب سائٹ پر مکمل اعلانیہ جاری کیا ہے جس سے مسلم نوجوانوں کو استفادہ حاصل کرنا چاہئے تاکہ پولس محکمہ میں مسلمانوں کے گرتے تناسب پر روک لگ سکے اور اس میں کچھ اضافہ بھی ہوسکے ، یہ درخواست آج یہاں ممبئی میں جمعیۃ علماء قانونی امداد کمیٹی کے سربراہ گلزار اعظمی نے بذریعہ پریس ریلیز  دی۔

ریلیز میں گلزار اعظمی نے کہا کہ ۱۸؍مئی ۲۰۱۷ کو ممبئی پولس محکمہ نے ممبئی کارپویشن اور دیگر متعلقہ محکموں سے پولس محکمہ میں ۱۱۳۷؍ اسامیوں(سپاہیوں) کی  بھرتی کے لیئے اجازت طلب کی تھی جسے انتظامیہ نے گذشتہ دنوں منظوری دی ہے۔ گلزار اعظمی نے کہا کہ ایسا دیکھا گیا ہے کہ  پولس محکمہ میں مسلمانوں کا تناسب ہمیشہ دیگرمذاہب کے لوگوں کے مقابلہ کم رہا ہے لیکن اس میں گذشتہ کئی سالوں سے تشویش ناک گراوٹ آئی ہے جو ہنوز جاری ہے ۔

گلزار اعظمی نے کہا کہ ممبئی پولس کی جانب سے طلب کیئے گئے عرضیوں  کو ۲۸؍ فروری تک جمع کرانا ہے لہذا مسلم نوجوانوں کو عجلت کا مظاہرہ کرتے ہوئے فوراً ممبئی پولس کی ویب سائٹ www.mahapolice.gov.in سے ضروری درخواست فارم حاصل کرکے درخواست دینا چاہئے۔

گلزار اعظمی نے کہا کہ ۱۱۳۷؍ اسامیوں کی  بھرتی  کے لیئے خواتین، کھلاڑی، زلزلہ متاثرین، جنرل،ہوم گارڈ ، او بی سی ، ایس ٹی ، این ٹی ودیگر کٹیگیری کے لوگ عرضیاں داخل کرسکتے ہیں ۔

گلزار اعظمی نے کہا کہ ممبئی پولس محکمہ کی جانب سے مہیا کرائے جانے والے اس موقع سے ہمیں فائدہ اٹھانا چاہئے اور بے روزگاری سے دوچار مسلم نوجوانوں کے لیئے یہ ایک اچھا موقع ہے کیونکہ مسلمان ہمیشہ سے یہ شکایت کرتا رہا ہے کہ اسے اہم محکموں میں مواقع نہیں فراہم کیا جاتا ، اب جبکہ موقع مل رہا ہے تو  ہمیں اس سے زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھانا چاہئے اور کوشش کرنا چاہئے کہ ہم محکمہ کے معیار  پر پورا اترنے کی کوشش کریں ۔
 


Share: